واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 ستمبر 2016
علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

واشنگٹن: برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی مینٹینس سروس (ای ایم ایس) کے اہلکاروں نے شاپنگ مال کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ حملے میں محفوظ رہنے والوں کو بس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔