فواد خان نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر بھارت چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک  منگل 27 ستمبر 2016
فی الحال کافی عرصے تک فواد خان کا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بھارتی میڈیا فوٹو؛ فائل

فی الحال کافی عرصے تک فواد خان کا واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، بھارتی میڈیا فوٹو؛ فائل

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے ملنے والی سنگین دھمکیوں کے باعث فواد خان بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان چلے گئے ہیں۔

اڑی حملے کے بعد سے بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے دریغ الزامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے تو پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دیدی ہیں اور اب بھارتی میڈیا اس بات کا دعویٰ کررہا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارت چھوڑدیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان ہندو انتہا پسند تنظیم کی دھمکیوں کے بعد بھارت چھوڑ کر پاکستان واپس چلے آئے ہیں اور فی الحال ان کا جلد واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فواد خان کو اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں  پاکستان تو جانا ہی تھا لیکن اب واپسی کے امکانات بہت کم لگ رہے ہیٕں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بی جے پی بھی پاکستانی فنکاروں کو نکالنے کیلیے میدان میں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندو انتہاپسند جماعت مہاراشٹرا نونرمان سینا نے  پاکستانی فنکاروں کو 48  گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ اگرانہوں نے بھارت نہ چھوڑا تو سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔