- جسٹس بابر ستار کی وضاحت سے کنفیوژن بڑھ گئی: فیصل واوڈا
- کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- خیبر پختونخوا میں چیئرمینز کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
- وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فنڈز کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے مدد طلب کرلی
- پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف
- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی ہرادیا
- کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
- پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- مردان میں انسداد تجاوزات آپریشن میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے ریلوے پولیس کے دو اہلکار شہید
- وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات، نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
- آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانی
- روس؛ فوربز سے منسلک صحافی فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں نظربند
- کراچی میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- آئی پی ایل: ٹم ڈیوڈ کا چھکا پکڑنے کی کوشش میں تماشائی زخمی ہوگیا
- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- مبینہ انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
پاکستان کے حق میں بولنے پر اوم پوری کے خلاف بھارت میں بغاوت کا مقدمہ درج
ممبئی: بالی ووڈ میں ایسے افراد کی کمی نہیں جوپاکستان کے خلاف شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربن کربولتے ہیں لیکن ایسے بھی فنکارموجود ہیں جوسچی بات منہ پرکہہ دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے اور ان میں سے ایک اوم پوری بھی ہیں جنہیں پاکستان کے حق میں بولنے پر اب بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے اندھیری پولیس اسٹیشن میں مقامی شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ اوم پوری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پاکستان کے حق میں جب کہ بھارت اوربھارتی فوج کے خلاف بولا ہے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شیوسینا پاکستان کی مخالفت میں اپنی سیاست چمکارہی ہے
اوم پوری بھارتی ٹی وی پروگرام میں شریک تھے جس کا موضوع پاک بھارت کشیدگی اوربالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کا کام تھا، اوم پوری سے جب بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مرنے والے کو انہوں نے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے۔ سلمان خان کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کے سوال پراوم پوری نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے کیا سلمان خان کا معاملہ اٹھا رکھا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی کارروائی پرپاکستان کوبھارت کا شکرگزارہونا چاہیے
پروگرام میں اوم پوری کا کہنا تھا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان بھی فلسطین و اسرائیل بن جائے اور صدیوں لڑتے رہیں ، یہ صرف ملک اور زمین کا مسئلہ نہیں بلکہ خاندانوں کی بات ہے، ہندوستان میں 22 کروڑ مسلمان رہتے ہیں اور ان کے رشتے دار وہاں جب کہ پاکستانیوں کے رشتہ دار یہاں بستے ہیں لہذا یہاں کے مسلمانوں کا نہ بھڑکایا جائے۔
پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال پراوم پوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ضرورکام کریں گے اورپھروہ احتجاجاً ٹی وی شوچھوڑکرچلے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔