پاکستان سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، بنگلا دیشی وزیراعظم کی بڑھک

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اکتوبر 2016
بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، حسینہ واجد. فوٹو: فائل

بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، حسینہ واجد. فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ایک بار پھر بھارتی زبان بولتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بہت مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام آباد سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ہے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی جس پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جب کہ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا کیوں کہ جماعت اسلامی رہنماؤں کو سزائیں دینے پرپاکستان نے تنقید کی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پھانسیوں پر پاکستان کا احتجاج سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا سبب بنا، حسینہ واجد

بنگلا دیشی وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مایوس ہوچکی ہوں اور اسلام سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے سخت دباؤ بھی ڈالا جا رہاہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان کے خلاف زہر اگل چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔