پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ؛ بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 25 اکتوبر 2016
صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، فوٹو : اے ایف پی

صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا، فوٹو : اے ایف پی

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کے نتیجے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جب کہ اس موقع پر صوبے میں تمام سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ دہشتگردی؛ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے میں 59 اہلکار شہید 

واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹر پر 3 دہشت گردوں نے حملے کرکے تربیت سینٹر سے ملحقہ ہاسٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 61 اہلکار شہید اور120 زخمی جب کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔