- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی نرالی منطق
کوئٹہ: 8 اگست کو کوئٹہ کے سول اسپتال میں نامور وکلا کی شہادت پر کہا گیا کہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کے خوف سے مذموم کارروائیوں کررہے ہیں لیکن اب پولیس ٹرینگ سینٹر پر حملے میں 61 اہلکاروں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے انوکھی منطق پیش کی ہے کہ کوئٹہ کو بچالیا گیا ہے۔
گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے 61 اہلکار شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے لیکن وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی نرالی منطق نے سب کو حیران کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا کیونکہ شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے کے باعث دہشت گرد شہر میں حملہ کرنے میں ناکام رہے اور دہشت گردوں نے شہرسےدور پولیس ٹریننگ کالج کو نشانہ بنایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ دہشتگردی؛ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاع پہلے سے موجود تھی اور 3،4 دن پہلے ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دہشت گردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا اور انہوں نےمضافات میں کارروائی کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 61 ہوگئی
واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے میں 61 اہلکار شہید اور120 زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔