سانحہ گل پلازہ کیس؛ ملزم امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی


کورٹ رپورٹر November 16, 2026

کراچی:

سانحہ گل پلازہ کیس میں عدالت نے ملزم امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

سٹی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمان تنویر پاستا، رمضان، حذیفہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جہاں پولیس نے ملزم امین کی رپورٹ جمع کرادی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے، لیکن گرفتاری نہیں ہوسکی۔

عدالت نے ملزم امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوگی۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں 72 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔