ہائیکورٹ نے کیسے تصور کر لیا کہ تحریک انصاف اسلام آباد بند کرنے جا رہی ہے؟ شاہ محود قریشی

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2016
جسٹس شوکت عزیز وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے رشتہ دار ہیں انہیں تو مقدمہ سننا ہی نہیں چاہیئے تھا، شاہ محمود۔ فوٹو: فائل

جسٹس شوکت عزیز وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی کے رشتہ دار ہیں انہیں تو مقدمہ سننا ہی نہیں چاہیئے تھا، شاہ محمود۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے کیسے تصور کر لیا کہ پی ٹی آئی اسلام آباد بند کرنے جار رہی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے حکومت اور تحریک انصاف کو شہر بند کرنے سے روکنے سے متعلق بیان پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ حکومتی مفروضوں پر مشتمل ہے، ہم نے اسلام آباد بند کرنے کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ہیں جب کہ حکومت نے پنجاب پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا ہے اور ربڑ کی گولیاں بھی جمع کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: حکومت اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا گیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کے قریبی رشتہ دار ہیں اس لئے انہیں تو یہ کیس سننا ہی نہیں چاہیئے تھا کیونکہ یہ عدالتی روایات کے برخلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف 2 نومبر کو اپنا احتجاج کرے گی جو ہمارا جمہوری حق ہے اور پی ٹی آئی ہمیشہ سے ہی پر امن رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔