تشدد کا عمل خوفزدہ ہونے کی علامت ہے حکومت برداشت سے کام لے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک  جمعرات 27 اکتوبر 2016
پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

کراچی: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا عمل صرف خوفزدہ ہونے کی علامت ہے جب کہ حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے جب کہ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے نہ کہ سیاسی پروگرام خراب کرنا اور حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بولا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔