ایان کس کے پیسے لیکر جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول  کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیرعلی

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
پیپلزپارٹی کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، عابد شیرعلی: فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، عابد شیرعلی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ایان کس کے پیسے لے کر جارہی تھیں جب احتساب ہوا تو بلاول بھٹوزرداری   کے والد کی بھی پکڑ ہوگی۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ جھوٹ بولنے والوں کا قلع قمع کرنے کا وقت آگیا، شیخ رشید جیسے بے پیندہ لوگوں کی سیاست ختم ہونے کاوقت آگیا جب کہ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیرشہید کا نام بھی پاناما پیپرزمیں ہے توان کا بینیفشری کون ہے، قوم بلاول سے حساب مانگے گی جب کہ احتساب ہوا توبلاول بھٹوکے والد کی بھی پکڑہوگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس سے متعلق وزیراعظم نے اسمبلی اورقوم سے غلط بیانی کی

عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، بلاول کسی کوچاچا پکارتے ہیں تو کسی کوپھوپھی بلاتے ہیں، بلاول کی آنٹی ایان کس کے پیسے لے کرجارہی تھیں اورمعلوم نہیں بلاول کی آنٹی کتنی بارپیسے لے کرباہرگئی ہیں۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔