ڈونلڈ ٹرمپ بھی نواز شریف کو پاناما لیکس سے نہیں بچاسکتے، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
سپریم کورٹ میں نوزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے اثاثوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہے فوٹو : فائل

سپریم کورٹ میں نوزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے اثاثوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہے فوٹو : فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی نواز شریف کو پاناما لیکس معاملے میں نہیں بچاسکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نواز شریف کی امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کی گئی ٹیلفونک گفتگو پر عمران خان نے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی نوازشریف سے بات چیت اچھی خبر ہے لیکن بری خبریہ ہے ٹرمپ سے گفتگو نوازشریف کوپانامااسکینڈل سے نہیں بچاسکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے تھے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے جمع کرائے گئے ضمنی جواب اور تقاریرمیں تضاد ہے جب کہ 2006 سے پہلے آف شور کمپنیوں کی ملکیت ثابت ہوگئی تو سارا بوجھ شریف خاندان پر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔