پشین میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 5 دسمبر 2016
آپریشن کالعدم تنظیم کے موجودگی پر کیاگیا ، سکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

آپریشن کالعدم تنظیم کے موجودگی پر کیاگیا ، سکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

پشین: حرمزئی میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین میں سیکیورٹی فورسز نے حرمزئی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں اب بھی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔