شیخ رشید احمد کا لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جنوری 2013
شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت اور ان کے مؤقف کو سراہا۔  فوٹو: فائل

شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت اور ان کے مؤقف کو سراہا۔ فوٹو: فائل

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کے ایجنڈے اور لانگ مارچ کی حمایت کردی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں لانگ مارچ اور سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی گئی، شیخ رشید احمد نے ملاقات میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ایجنڈے کی حمایت اور ان کے مؤقف کو سراہا۔

شیخ رشید احمد نے لانگ مارچ کی میزبانی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکا کا راولپنڈی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔