الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سندھ حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 31 جنوری 2013
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے احکامات کے تحت یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کئے جانے والے فنڈز کی منتقلی کا عمل بھی روک دیا جائے اور فنڈز کو منجمد کردیا جائے۔  فوٹو: فائل

کراچی: حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام انتظامی افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے محکموں میں ملازمین کی بھرتیوں کے عمل کو روک دیں، ساتھ ہی یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کئے جانے والے فنڈز کی منتقلی کا عمل بھی روک دیا جائے اور فنڈز کو منجمد کردیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں اور ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔