رینجرز کا قابض زمین پر اسکول بنانا اسلامی قوانین کے خلاف ہے، چیف جسٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 1 مارچ 2013
 بندوقیں لے کر زمین پر قبضہ کیا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ اسکول بنارہے ہیں کیسے اجازت دے دیں، چیف جسٹس فوٹو فائل

بندوقیں لے کر زمین پر قبضہ کیا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ اسکول بنارہے ہیں کیسے اجازت دے دیں، چیف جسٹس فوٹو فائل

اسلام آ باد: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کسی کی جگہ پر زبردستی مسجد اور قبر بنانے کی اجازت نہیں دیتا، رینجرز کا قابض زمین پر اسکول بنانا قانونا ،اخلاقا اور اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ میں ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ کی زمین پر رینجرز کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ کل کوئی سپریم کورٹ میں آجائے اور یہاں سپریم کورٹ ماڈل اسکول بنادے تو کیا ہم اس کی اجازت دے دیں، انہوں نے کہا کہ بندوقیں لے کر زمین پر قبضہ کیا گیا اب کہہ رہے ہیں کہ اسکول بنارہے ہیں کیسے اجازت دے دیں، اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار والدین کو رینجرز سے ہرجانہ طلب کرنے کا حکم دے دیا جس پر متاثرہ والدین نے درخواست واپس لے لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔