- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
- پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا
- سعودی عرب میں عالمی رہنماؤں سے باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ پر پیشرفت ہوئی، وزیراعظم
- جنگ بندی ہو یا نہ ہو، رفح پر حملہ کریں گے؛ نیتن یاہو کی ڈھٹائی
- امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ؛ 4 افسران ہلاک اور 4 زخمی
- مریم نواز کا صوبے میں شادی کی تقریبات میں ون ڈش پرسختی سے عملدرآمد کا حکم
- اسرائیل مخالف مظاہرہ؛امریکی پولیس نے خواتین کا زبردستی اسکارف اتار دیا
- غذاؤں کا انتخاب دماغ کی صحت پر اثرات سے تعلق رکھتا ہے، تحقیق
- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
وزیراعظم ہاوٴس کا عملہ 200 سے کم کرکے 2 ملازمین کردیا، افتخاردرانی
اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس کے 200 ملازمین کا دیگر اداروں میں تبادلہ کردیا گیا ہے اور صرف دو لوگ وزیراعظم ہاوٴس میں رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف لینے کے بعد سادگی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس پر عملدرآمد بھی کیا، وزیراعظم ہاوٴس اور سیکرٹریٹ میں جو اقدامات اْٹھائے اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔
افتخار درانی نے کہا کہ پرانے وزیراعظم ہاوٴس کو یونیورسٹی بنانے کا کہا گیا تھا، موجودہ وزیراعظم ہاوٴس کے 200 لوگوں کو دیگر اداروں میں شفٹ کردیا گیا ہے جس سے 1 کروڑ 70 لاکھ بچائے گئے، وزیراعظم ہاوٴس کا عملہ بتدریج کم کیا جائے گا، صرف دو لوگ وزیراعظم ہاوٴس میں رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ ٹیلی فون کا خرچ 60 لاکھ سے کم ہوکر 38 لاکھ ہوگیا ہے، وزیراعظم نے صوفہ تبدیل کیا اس کا خرچ بھی اپنی جیب سے دیا، وزیراعظم ہاوٴس میں جو نجی مہمان آتے ہیں ان کا خرچ بھی عمران خان خود اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں، بنی گالہ کی سیکورٹی پر تمام اخراجات ذاتی طور پر برداشت کیے گئے۔
ان کا مزید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم یہ مانتے ہیں کہ ہماری آواز کو عام عوام تک پہنچانے میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہم میڈیا کے مسائل کے تدارک کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے، حکومت نے اشتہارات کی مد میں 3 ارب ادائیگی کا وعدہ کیا ہے، ان اقدامات کا مقصد صرف لوگوں کا اعتماد بحال کرنا تھا، سو روزہ پلان سے عام آدمی کی زندگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔