- کراچی: خواتین سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار
- سرگودھا میں توہین قرآن کے الزام میں ہنگامہ آرائی، ایک شخص جاں بحق، دہشت گردی کا مقدمہ درج
- مظفر گڑھ میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق
- آواز تبدیل کرنے والی ایپ کا استعمال کرکے 7 طالبات سے زیادتی
- مویشی منڈیوں سے کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے خریداری کی سہولت متعارف
- SIFC ایپکس کمیٹی اجلاس، اداروں کی نجکاری اور بیرونی سرمایہ کاری پر اطمینان کا اظہار
- ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
- سابق سینیٹر مشتاق احمد سے پولیس افسر کا ہتک آمیز رویہ، تصویر وائرل
- سندھ ہائیکورٹ بار کی کراچی سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے خلاف درخواست
- دوسرا ٹی 20: انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی
- رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ، تین شہروں کے سیوریج میں وائرس کی بھی تصدیق
- واٹس ایپ کا صارفین کے لیے دو نئے فیچرز پر کام جاری
- راولپنڈی: اناڑی خاتون ڈرائیور نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی، بچی جاں بحق
- عمران خان میں جمہوری جذبہ نہیں، وہ صرف دوبارہ گود لینا چاہتا ہے، مفتاح اسماعیل
- کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران جھگڑا، زخمی طالب علم کی حالت تشویشناک
- عدم مساوات نوجوانوں میں مٹاپے کا سبب بن رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
- امریکا: 8 سالہ بچی دنیا کی کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی
- غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی؛ داسو اور چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ
- تجارتی جہازوں کی حفاظت کیلیے پی این ایس اصلت بحرہند میں تعینات
- پنجاب میں آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جاں بحق
سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کا دہشت گرد گرفتار
کراچی: سی ٹی ڈی نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع رشید صابری پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کوگرفتارکرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سپاہ محمد کے مبینہ دہشت گرد سید مظہرعلی نقدی ولد سید ناصرحسین نقوی کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول ، 4 گولیاں اورلوڈ میگزین برآمد کرلیے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ملزم واردات کے نیت سے جا رہا تھا، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر مخالف تنظیم کےافراد کے قتل کی وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیا ہے، اس کے دوساتھی پہلے ہی گرفتارہوچکے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم اوراس کے ساتھیوں نے گلبرگ کےعلاقےمیں مخالف تنظیم سے تعلق رکھنے والے اعجازنامی شخص کوقتل کیا، جس کا گلبرگ تھانے میں مقدمہ الزام نمبر94/326 بجرم دفعہ 34/302 درج ہے۔
گرفتارملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکرانچولی کے علاقے میں فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اوردوافراد زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر95/110 بجرم دفعہ 34/302 کے تحت گلبرگ میں درج ہے ۔ گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملتان فرارہوگیا تھا اوروقفے وقفے سے کراچی آتاجاتا تھا اور اب دوبارہ دہشت گردی کے لیے لڑکوں کومنظم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔