سبزی منڈی کے تاجروں کا کوئی پرسان حال نہیںامان اللہ محسود

اے این پی کے وفد کا نیو سبزی منڈی کا دوہ، آتشزدگی سے تباہ دکانوں کا جائزہ لیا.


Staff Reporter March 09, 2013
مزار قائد کے قریب لب سڑک بکرے اوردنبے فروخت کیے جا رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے نیو سبزی منڈی کا دورہ کیا اور گذشتہ روز آتشزدگی میں تباہ اور متاثر ہونے والی دکانوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیا۔

وفد میں رکن سندھ اسمبلی امان اللہ محسود ، حاجی لالی شاہ ، نور اللہ اچکزئی، سید افغان اور احسان خان دیگر شامل تھے ، امان اللہ محسود نے کہا کہ نیو سبزی میں آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والی والی تباہی ناقابل تصور ہے، نیو سبزی منڈی کے تاجروں کا کوئی پرسان حال نہیں، ارباب اختیار اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نیو سبزی منڈی کا دورہ کریں اور مالی نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضوں کا اعلان کیا جائے۔



دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے کارکن مجاہدین خان آفریدی کی نماز جنازہ دن گیارہ بجے نیشنل چوک اتحاد ٹاؤن میں اداکی گئی، بعد ازاں مجاہدین خان آفریدی کوشانتی نگر قبرستان بلدیہ ٹاؤن میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں رہنما شریک تھے۔