میٹرک بورڈ نے نئے ماڈل پیپر تیار کرلیے

ثانوی تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات 2018 جماعت نہم و دہم کے لیے نئے ماڈل پرچہ جات تیار کر لیے ہیں


Staff Reporter November 25, 2017
ثانوی تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات 2018 جماعت نہم و دہم کے لیے نئے ماڈل پرچہ جات تیار کر لیے ہیںپ؛فوٹوفائل

SIALKOT/ FAISALABAD: ثانوی تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات 2018 جماعت نہم و دہم کے لیے نئے ماڈل پرچہ جات تیار کر لیے ہیں۔

یہ ماڈل پیپر27نومبر سے بورڈ آفس کے اکاؤنٹس سیکشن سے100روپے کی رسید بنوا کر بورڈ کے جنرل اسٹور سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ یہ پرچہ جات سینئر اساتذہ و ماہرین پر مشتمل ٹیم کی رہنمائی اور مشاورت سے تیار کیے گئے ہیں۔

یہ پرچہ جات حصہ الف کثیر الانتخابی سوالات، حصہ ب مختصرسولات کے جواباتاور حصہ ج بیانیہ سوالات پر مشتمل ہے۔ ہم نے طلبا کیلیے آسانیاں پیدا کرنے کیلیے یہ اقدام کیا ہے تاکہ وہ پوری توجہ و لگن سے امتحان کی تیاری کر سکیں۔