مدرسے کے طلبا اورعلما پارلیمنٹ کے سامنے کتاب بردار دھرنا دینگے

علما،طلبا کی ٹارگٹ کلنگ اورچھاپوں کیخلاف کل احتجاج کیا جائے گا،وفاق المدارس.


Numainda Express March 10, 2013
مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کی مذمت کی جائے گی، سیکریٹری جنرل. فوٹو: فائل

وفاق المدارس کی اپیل پر پیرکے روزمختلف شہروں کے طلبا کی درسگاہیں احتجاجاً پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک میں لگائی جائیں گی اورعلما وطلبا کی ٹارگٹ کلنگ، مدارس پرچھاپوں، مدارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کیخلاف کتاب بردار دھرنا دیاجائے گا۔

اس سلسلے میں جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس کے دوران انتظامات کیلیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔



وفاق المدار س کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولاناقاضی عبدالرشید اورمولاناظہوراحمدعلوی کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی ،مولانا عبدالغفار اور مفتی عبدالسلام کی سربراہی میں استقبالیہ کمیٹی ، مولانا عبدالکریم اور مولانا ضیاء اللہ دیوبندی کی سربراہی میں مالیاتی کمیٹی ،مولانا نذیر فاروقی اورمولانا شریف ہزاروی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی اور مولانا عبدالقدوس محمد ی اور مولانا تنویر احمد علوی کی سربراہی میں میڈیا کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔