پیپلزپارٹی الیکشن میں حیران کن کامیابی حاصل کریگیگیلانی

کسی کے آنے جانے سے پارٹی پرفرق نہیں پڑتا ، اصل طاقت عوام ہے،سابق وزیراعظم.


Staff Reporter March 10, 2013
فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں امیدوارکھڑے کرے گی اور حیران کن کامیابی حاصل کرے گی۔

پارٹی کامنشور تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلداس کااعلان کر دیا جائے گا، کراچی کے حالات کوٹھیک کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ہفتے کوکراچی ایئرپورٹ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے پارٹی منشورکے مطابق عوام کی خدمت کی ہے۔



ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے آئندہ انتخابات کابروقت انعقادضروری ہے،پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے،کسی کے آنے یا جانے سے پارٹی پرکوئی فرق نہیں پڑتاپارٹی کی اصل طاقت عوام ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی کامسئلہ گھمبیرہے،کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتربنانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر اپنا کردارادا کرناہوگا۔