کھپرو مسلح افراد کی فائرنگ سے زیر تربیت پولیس اہلکار ہلاک

بھٹہ واٹر کے مقام پر کار سوار افراد نے مسافر وین میں سوار انور ہنگورہ پر گولیاں برسادیں، ملزمان فرار


Nama Nigar March 11, 2013
مسافر وین میں سوار ریکروٹ پولیس اہلکار محمد انور ہنگورہ کو پیچھے سے آنے والی کار میں سوار 2 نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ فوٹو: فائل

کھپرو کے نواحی علاقے میں مسافر وین میں پولیس اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد گولیاں مار کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی علاقے بھٹہ واٹر کے مقام پر سانگھڑ جانے والی مسافر وین میں سوار ریکروٹ پولیس اہلکار محمد انور ہنگورہ کو پیچھے سے آنے والی کار میں سوار 2 نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا اورفرار ہوگئے۔

1

اطلاع ملنے پر کھپرو پولیس نے وین اور لاش کو تحویل میں تعلقہ اسپتال کھپرو پہنچایا گیا جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے ورثا کے حوالے کردی گئی، واضح رہے کہ متوفی پولیس اہلکار چند ماہ قبل پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور شہداد پور پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت تھا اور گزشتہ روز نائٹ پاس پر اپنے گھر آیا تھا۔

مقبول خبریں