زلزلے اور سونامی کی تباہی پر ہمت نہیں ہاریآکیرا اوچی

ہم ترقی کے سفر پر گامزن ہیں،آج کا جاپان’’چاق و چوبند جاپان‘‘ہے،تقریب سے خطاب.


Staff Reporter March 12, 2013
جاپان معلوماتی اورثقافتی مرکز میں قونصل جنرل آکیرا اوچی تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

جاپان معلوماتی اور ثقافتی مرکز میں گذشتہ روز '' زلزلے، سونامی کے دو سال '' مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر قونصل جنرل جاپان آکیرا اوچی نے کہا کہ ''دو سال پہلے جاپان میں زلزلہ اور سونامی آیا تو جاپانیوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،ہمت نہیں ہاری ، محنت کی ،ہم جلدی اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑے ہوگئے، اب ہمارا ملک پھر سے ترقی کے سفر پر گامزن ہے اور اہل جاپان خوش و خرم زندگی بسر کررہے ہیں ،آج کا جاپان''چاق و چوبند جاپان'' ہے ۔



تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مظفر علی شجرہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر حلیم عادل شیخ تھے،مختلف ممالک کے سفارت کاروں، صحافیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی، زلزلے اور سونامی میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی دعائیہ خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر حاضرین نے بھی اپنی عقیدت کا اظہار کیا ، رواں ہفتے کو ''ہفتۂ جاپان'' کے طور پر منایا جارہا ہے، 12 سے 14 مارچ تک تین روزہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، جن میں ایکے بانا ڈیموسٹریشن، جاپانی فلم شو اور ورکشاپ شامل ہیں۔