بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کیلیے خواتین دربدر

سینٹرز پر رشوت کی وصولی،لاچارعورتیں پورا دن لائنوں میں لگنے پر مجبور


Nama Nigar March 14, 2013
رشوت کے عوض خواتین کو کارڈ دلوانے لگے اور بے سہارا خواتین لائن میں نمبر آنے کے آسرے پر سارا دن بھوک پیاس سے نڈھال ہو رہی ہیں۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کے لیے خواتین سینٹر پر سرگرم ایجنٹ رشوت لے کر خواتین کو کارڈ بانٹنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی۔سینٹرز پر ہزاروں لاچار اور عمررسیدہ عورتیں تپتی دھوپ میں کارڈ کے آسرے سارا دن رش لگائے بیٹھی رہتی ہیں۔

ان کی مجبوریوں کا فائدہ وہاں کے ایجنٹ اٹھانے گے، رشوت کے عوض خواتین کو کارڈ دلوانے لگے اور بے سہارا خواتین لائن میں نمبر آنے کے آسرے پر سارا دن بھوک پیاس سے نڈھال ہو رہی ہیں اس صورتحال پر شہر کی کسی بھی سیاسی ،سماجی تنظیم نے آواز بلند نہیں کی اور ان غریب بے سہارا خواتین کو ایجنٹوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

مقبول خبریں