ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

صارفین دکانداروںاور پتھارے والوں کو مقررہ نرخوں پر اشیا فروخت...


Staff Reporter August 07, 2012
صارفین دکانداروںاور پتھارے والوں کو مقررہ نرخوں پر اشیا فروخت کرنے پر مجبور کریں،کمشنر, فوٹو فائل

کمشنرکراچی روشن علی شیخ کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ناجائز منافع خوروں پر جرمانے، جیل کی سزائیں اور چالان کا سلسلہ بھی جاری رہا، کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے آج میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ 4466 گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کا چالان کیا گیا۔

مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں سے48لاکھ34ہزار450سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا اور134کو جیل بھجوادیا گیا، روشن علی شیخ نے کہاکہ سرکاری نرخ سے زائد پر اشیا فروخت کرنے والوں کے ساتھ ان تمام دکانداروں، پتھاروں اور ٹھیلے والوں کیخلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے جنھوں نے سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کیا یا جس کے پاس یہ نرخنامہ موجود نہیں تھا۔

بچت بازار کے دورے کے موقع پر کمشنر کراچی نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ خریداری کے موقع پر دکانداروں،ٹھیلوں اور پتھارے والوں کو پرائس لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کرنے پر مجبور کریں۔