سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگریوں کے حامل 8 ملازمین کو برطرف کر دیا

تعلق مختلف شعبوں سے ہے، حالیہ ملازمین کی اسناد مختلف جامعات کو بھیجی گئی تھیں۔


Staff Reporter December 13, 2017
ادارہ ماضی میں بھی جعلی اسناد پر 65 ملازمین کے خلاف کارروائی کر چکا۔ فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی ڈگریوں کے حامل8 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

گزشتہ روز فارغ کیے گئے ملازمین کا تعلق مختلف شعبہ جات سے ہے جب کہ ماضی میں بھی سول ایوی ایشن نے جعلی ڈگریاں جمع کروانے والے 65 سے زائد ملازمین کے خلاف کارروائی کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حالیہ فارغ ہونے والے ملازمین کی تعلیمی اسناد تصدیق کے لیے مختلف جامعات کو بھیجی گئی تھی۔