ڈی ویپانائزیشن پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ

دہشت گردی اور قتل وغارت کے خاتمے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان جلد ہو گا، وفاقی سیکریٹری داخلہ


Irshad Ansari December 13, 2017
دہشت گردی اور قتل وغارت کے خاتمے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان جلد ہو گا، وفاقی سیکریٹری داخلہ۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک سے دہشت گردی و قتل و غارت کی لعنت کا مکمل خاتمہ کرنے اورملک میں امن و امان کے قیام کیلیے ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق ملک میں امن و امان کے قیام سے متعلق ہونے والے اعلی سطح کے حالیہ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم) پنجاب کی جانب سے فوری طور پرڈی ویپانائزیشن پالیسی اپنانے کی ضرورت پر زوردیا گیا جس پر وفاقی سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ وفاقی حکومت بہت جلد معاشرے کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے ڈی ویپانائزیشن پالیسی کا اعلان کریگی اوراس کیلئے صوبوں کی جانب سے ملنے والے فیڈ بیک کو اہمیت دی جائیگی اورتجاویزکو پالیسی میں شامل کیا جائیگا۔