جناح اسپتال کی 9 گھنٹے بجلی منقطع رہنے کے بعد بحال مریض پریشان

اسپتال کے ایک سب اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے بجلی منقطع ہوئی،مریضوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا


Staff Reporter March 15, 2013
جمعرات کی صبح جناح اسپتال کے ایک سب اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں9 گھنٹے بجلی منقطع رہی۔ فوٹو: فائل

جناح اسپتال کی 9 گھنٹے بجلی منقطع رہنے کے بعد بحال کی گئی۔

جس کی وجہ سے مریضوں اورانتظامیہ کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح جناح اسپتال کے ایک سب اسٹیشن میں فنی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں9 گھنٹے بجلی منقطع رہی ، فنی خرابی کی وجہ ہائی ٹینشن لائن میں فیلکچویشن بتائی گئی۔



جس کی وجہ سے اسپتال میں نصب بجلی کے 3سب اسٹیشنوں میں خرابی پیدا ہوگئی تھی،اسپتال انتظامیہ نے جنریٹرکی مدد سے اسپتال کی بجلی بحال کی ،بجلی منقطع ہونے کی اطلاع کے ای ایس سی انتظامیہ کو کردی تھی۔