عدالت نے باپ کے قاتل ناخلف بیٹے کوعمرقید دیدی

استغاثہ کے مطابق ملزم نے مارچ 2004 کو جائیداد کے تنازع پر اپنے والد مقتول ملک محمد جاوید کو قتل کردیا تھا۔


Staff Reporter March 15, 2013
استغاثہ کے مطابق ملزم نے مارچ 2004 کو جائیداد کے تنازع پر اپنے والد مقتول ملک محمد جاوید کو قتل کردیا تھا۔فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی امینہ نذیر انصاری نے باپ کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم ملک محمد ارسلان کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ جیل میں رہنا ہوگا،استغاثہ کے مطابق ملزم نے مارچ 2004 کو جائیداد کے تنازع پر اپنے والد مقتول ملک محمد جاوید کو قتل کردیا تھا۔

دریں اثنا جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ندیم بدر قاضی نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پرل کونٹی نینٹل ہوٹل کے56 ملازمین کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔