ٹنڈو الہیار دوستوں میں تلخ کلامی نے 2افراد کی جان لے لی

واقعہ عمر ساند تھانے کی حدود میں پیش آیا، عبدالرشید نامی شخص نے پولیس انسپکٹر کو گولی مار کر خودکشی کرلی


Nama Nigar March 15, 2013
مقتول مولا بخش سنگراتی جام نواز علی کا رہائشی اور پولیس میں انسپکٹر تھا جبکہ عبدالرشید اسکا بہت قریبی دوست تھا۔ فوٹو: فائل

عمر ساند تھانے کے گاؤں میں تقریب کے دوران تلخ کلامی پر دوست نے فائرنگ کرکے دوست کو قتل کر دیا، بعدازاں خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عثمان شاہ ہوڑی کے نزدیک گاؤں قیصر کھڑو میں پولیس اہلکار احمد کھڑو نے دوستوں کی ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں عبدالرشید خاصخیلی نامی شخص کی اپنے قریبی دوست مولا بخش سنگراتی سے تلخ کلامی ہوگئی۔



جس پر عبدالرشید نے فائرنگ کرکے مذکورہ دوست کو ہلاک کر دیا اور بعدازاں اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا، مذکورہ واقعے کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ مقتول مولا بخش سنگراتی جام نواز علی کا رہائشی اور پولیس میں انسپکٹر تھا جبکہ عبدالرشید اسکا بہت قریبی دوست تھا۔ اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈوالہ یار پوسٹ مارٹم کیلیے پہنچایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں