حکومت نے ملک کو جمہوریت کی شاہراہ پر گامزن کردیاکائرہ

حکومت صحافیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کررہی ہے ،ملاقات ،گفتگو


APP March 15, 2013
حکومت صحافیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کررہی ہے ،ملاقات ،گفتگو فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے کیوں کہ جمہوریت اور میڈیا کی آزادی لازم وملزوم ہیں۔

نوشہرہ اورپشاورپریس کلب کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ حکومت صحافیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں احسن طریقے سے اداکرسکیں۔



بعدازاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت میں اتحادی حکومت ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،انھوں نے کہاکہ عوام کی منتخب جمہوری حکومت نے ملک کوجمہوریت کی شاہراہ پرگامزن کردیا۔ سرکاری میڈیاکی کارکردگی کوسراہتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ سرکاری میڈیانے مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا۔