بھارتی سپریم کورٹ کا اطالوی سفیر کو ملک نہ چھوڑنے کا حکم

معاملے میں قدم اٹھانے سے پہلے اٹلی اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا, سلمان خورشید


INP March 15, 2013
معاملے میں قدم اٹھانے سے پہلے اٹلی اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا, سلمان خورشید فوٹو : فائل

بھارت کی سپریم کورٹ نے اطالوی فوجیوں کے معاملے میں ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے بھارت میں اٹلی کے سفیرڈینیل مچنی کو ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے اٹلی کے سفیرکو18مارچ تک اس معاملے میں جواب داخل کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ بھارت کے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت کی حکومت نے عدالت کو اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سلمان خورشید نے دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں قدم اٹھانے سے پہلے اٹلی اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے کئی پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ہوگا لیکن بھارت کے لوگوں کے جذبات سب سے زیادہ اہم ہیں۔