افغان صوبے ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پرحملہ11 اہلکار ہلاک 

سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروئی میں متعدد حملہ آوربھی مارے گئے،حکام


ویب ڈیسک December 17, 2017
سیکیورٹی فورسزکی جوابی کارروئی میں متعدد حملہ آوربھی مارے گئے،حکام فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پرطالبان کے حملے میں 11 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ نےغیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ طالبان نے ہلمند صوبے کے جنوبی علاقےمیں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجےمیں چیک پوسٹ پرتعینات 11 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

گورنرہلمند کےترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے اچانک ہونے والے حملے کا بھرپور جواب دیا جس میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند کا بڑا حصہ طالبان کے زیرکنٹرول ہے۔