کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں فلاور شوو فیملی فیسٹیول کا افتتاح

کراچی باشعور اور تعلیم یافتہ لوگوں کا شہر ہے،کمشنرہاشم رضا کی میڈیا سے بات چیت.


Staff Reporter March 16, 2013
سید ہاشم رضا فیملی فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ سمیع الدین صدیقی بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سیدہاشم رضا زیدی نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر شرقی سمیع الدین صدیقی کے ہمراہ ڈی ایم سی ایسٹ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں فلاور شوو فیملی فیسٹیول کا افتتاح کر دیا ۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں بچے اور خواتین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ،رنگا رنگ پھولوں اور زبردست ورائٹی پروگرام میں شرکا نے خوب انجوائے کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنا کراچی شہر کی سب سے اہم ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کے ایم سی اور ڈی ایم سی اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔



یہ خوبصورت پھولوں کی نمائش اس بات کی عکاس ہے کہ ہم امن پسند اور ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ ہیں،کراچی باشعور اور تعلیم یافتہ لوگوں کا شہر ہے، انھوں نے زبردست پھولوں کی نمائش اور فیملی فیسٹول کے انعقاد کرنے پر ڈپٹی کمشنرایسٹ سمیع صدیقی، میونسپل کمشنر نعیم الحق آفندی اور محکمہ باغات و ڈی ایم سی ایسٹ کے افسران و ملازمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پرڈی سی ایسٹ سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ ڈی ایم سی ایسٹ کو اعزاز حاصل ہے کہ یہ تین دفعہ چیمپئن آف دی فلاور شو رہا اور گولڈ میڈل بھی حاصل کیا، ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد میری یہ کوشش رہی کہ عوام کو ان کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بناؤں، انھیں صحت مندانہ اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے، یہ شو بھی اسی کی ایک کڑی ہے ،صحت مندانہ سرگرمیوں کے موثر نتائج حاصل ہونگے۔