اسرائیل میں نئی اتحادی حکومت تشکیل دے دی گئی

اگلا حکومتی ٹرم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا، وزیراعظم نیتن یاہو.


APP March 16, 2013
اگلا حکومتی ٹرم ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا، وزیراعظم نیتن یاہو. فوٹو: رائٹرز

اسرائیل میں نئی اتحادی حکومت تشکیل کیلیے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور اتحادی جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

گزشتہ ایک دہائی میں انتہا پسند یہودی جماعتوں کے بغیر تشکیل پانے والی یہ پہلی اتحادی حکومت ہے۔ اتحاد میں 2 نئی سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں جو پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں۔

لیکوڈ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اگلا حکومتی ٹرم ہمارے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔کئی ہفتوں کے ڈیڈ لاک کے بعد بالآخر لیکوڈ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحادی حکومت تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا، نئی حکومت آئندہ ہفتے امریکی صدر بارک اوباما کے دورے سے قبل اقتدار سنبھال لے گی۔