بھارتی خاتون شوٹر نے اپنی فیملی کو شوٹ کر دیا

زخمی بھائی اور والدہ کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا اور حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔


Sports Desk December 23, 2017
زخمی بھائی اور والدہ کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا اور حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

47 سالہ خاتون شوٹر نے لائسنس یافتہ ریوالور سے فائر کرکے اپنی والدہ اور بھائی کو زخمی کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی دہلی کی ڈیفنس کالونی کے ' سی ' بلاک میں واقع ایک مکان میں رات ساڑھے 12 بجے پیش آیا، نشے میں دھت سنگیتا سنگھ اپنے کمرے سے باہر آئیں اور75 سالہ والدہ گیتا اور 40 برس کے بھائی ہرسارن پر فائرنگ کردی، ان کے بھائی کو گولی ٹانگ میں لگی جبکہ والدہ کو سینے اور جسم کے زیریں حصے میں گولیاں لگیں۔ دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا اور حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب سنگیتا کے والد نے بتایا کہ میری بیٹی ڈپریشن کا شکار اور اس کی دوائیاں لیتی تھی۔