کالعدم تحریک طالبان کے 4ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ

عدالت نے آتش گیر مواد اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 کارکنوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


Staff Reporter March 17, 2013
پولیس نے ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں آتش گیر مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی سہیل احمد لغاری نے پولیس مقابلہ اقدام قتل ، اسلحہ ایکٹ اور آتش گیر مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے سیف الرحمن عرف شہزاد ، محمد علی عرف حکیم ، زاہد گل عرف حمنزہ ، عبدالغنی عرف زبیر عرف ٹینشن کو پبلک پراسیکیوٹر سید شمیم احمد کی استدعا پر مزید تفتیش کیلیے پیر تک جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے ۔

اسی عدالت نے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے شعیب ، اورنگ زیب اور خالد رحمن کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے ،ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں آتش گیر مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سی آئی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔