پاک بھارت مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت نا گزیر ہے میر واعظ

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رام جیٹھ ملانی کی حریت پسند لیڈروں سے...


News Agencies August 07, 2012
کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رام جیٹھ ملانی کی حریت پسند لیڈروں سے ملاقات،وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں و دیگر امور پر تبادلہ خیال

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رام جیٹھ ملانی کی حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ اور دیگر حریت پسند لیڈروں سے ملاقاتیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں، مسئلہ کشمیر کے حل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، ملاقات کے دوران میرواعظ اور شبیر احمد شاہ نے پاک بھارت مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کو شامل کرنے کی پْر زور وکالت کرتے ہوئے جیٹھ ملانی کو بتایا کہ حریت کانفرنس کے حکومت ہند کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں

کیونکہ بھارت سرکار مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ میر واعظ نے ریاست میں لاگو سخت قوانین بشمول افسپا کی فوری منسوخی اور تمام نظر بندوں کی بلا شرط رہائی پر زور دیا، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رام جیٹھ ملانی نے کہاہے کہ جب تک نہ دونوں جانب سے اپنے اپنے موقف کو ترک کیا جاتا ہے تب تک کسی حل پر نہیں پہنچا جاسکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ''جموں و کشمیر کی غالب اکثریت امن سے مسئلہ کا حل چاہتی ہے۔ جب اْن سے پوچھا گیا کہ کیا اس بات کے اشارے ہیں کہ علیحدگی پسند قیادت اپنے موقف میں لچک پیدا کریگی تو انہوںنے کہا ''اگر سخت گیر جیسے گیلانی صاحب میرے ساتھ بیٹھ کر کشمیر پر بات کرسکتے ہیں تو یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ بعض معاملات پر علیحدگی پسند خیمہ سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہندوستان افسپا کی واپسی اور دیگر کالے قوانین کو ختم کرنے کے حوالے سے اعتماد سازی کے اقدامات پر غورکررہی ہے۔ اس سے قبل جیٹھ ملانی اور ان کی کشمیر کمیٹی میں شامل دیگر اراکین بشمول مدھوکشور نے میرواعظ اور فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تبادلہ خیال کیا۔ آن لائن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے دہلی ہائیکورٹ دھماکے میں ملوث ملزم سمیت دو عسکریت پسندوں کو ایک جھڑپ میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مقبول خبریں