صحافیوں کی فلاح و بہبودکیلیے حکومت تعاون کرے گی گورنر

رہائشی منصوبے کے ترقیاتی کام جلد مکمل ہونے چاہئیں، حکام کوگورنر کی ہدایت.


Staff Reporter March 18, 2013
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے کے یو جے کے صدر جی ایم جمالی ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو: این این آئی

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ تمام شعبوں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ خاص طور پر رہائش،صحت اور مرحوم صحافیوں کے بچوں کی کفالت کیلیے ترجیحی بنیادوں پر تعاون فراہم کیا جائے گا، وہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی سے بات چیت کررہے تھے،جنھوں نے گورنر ہائوس میں ان سے ملاقات کی،جی ایم جمالی نے گورنر کو صحافیوں کے لیے قائم انڈومنٹ فنڈ اور ڈیفنس سے متصل کورنگی روڈ پر رہائشی منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، گورنر نے رہائشی منصوبے سے متعلق درکار ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

5

انھوں نے ہدایت کی کہ رہائشی سہولتوں کی تکمیل کے ساتھ ہی پانی، بجلی، نکاسی آب اور سڑکوں سمیت تمام ترقیاتی کام مکمل ہوجانے چاہئیں، اگر ضرورت ہوئی تو وہ اپنے خصوصی ترقیاتی فنڈز سے بھی ان کاموں کیلیے مدد دیں گے ، ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ بلا تفریق ہر شعبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود ان کی ترجیح رہی ہے، انھوں نے کے یو جے کے اس بارے میں منصوبوں اور سرگرمیوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ بلا تفریق تمام صحافیوں کی فلاح و بہبود کا اپنا مشن رکھے گی، انھوں نے اراکین کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے اور مزید تربیت کیلیے بھی کے یو جے کے کردار پر زور دیا، انھوں نے کہا کہ صحافت مملکت کا چوتھا ستون ہے مشترکہ کوششوں سے ہی اسے مستحکم کیا جاسکتا ہے۔