سال نوپرسندھ بھرمیں ہوائی فائرنگ اورون وہیلنگ پرپابندی

پابندی کا اطلاق صوبے بھرمیں 31 دسمبر کی شام سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک December 29, 2017
نیو ایئرنائٹ کے موقع پرشہربھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیےجائیں گے: فوٹو: فائل

DUBAI: سندھ حکومت نے سال نو کے موقع پر صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون وہیلنگ اور ریسنگ پر پابندی لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سال نوپرسندھ بھرمیں ہوائی فائرنگ، ون وہیلنگ اورریسنگ پرپابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق صوبے بھرمیں 31 دسمبر کی شام سے یکم جنوری کی صبح تک ہوگا۔

سندھ پولیس نے نیو ایئرنائٹ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور دہشتگردی کی ممکنہ کارروائی کے تدارک کےلیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے ، اس سلسلے میں تمام تھانوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

مقبول خبریں