بلدیہ وسطی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا ہےڈاکٹر سیف الرحمن

شہری گلیوں کوگھرکی طرح صاف رکھیں،سڑکوں پرگندگی نہ پھینکیں،آفاق سعید


Staff Reporter March 19, 2013
ڈپٹی کمشنر وسطی سیف الرحمن اورمیونسپل کمشنر آفاق سعید جھاڑولگا کر صفائی مہم کا آغاز کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کمشنر کراچی ہاشم رضازیدی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹرسیف الرحمن نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی آفاق سعیدکے ہمراہ صفائی مہم کا آغاز غریب آباد چورنگی سے کردیا۔

اس موقع پر انھوں نے حسین آباد اورکے ڈی اے چورنگی پر خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا،انھوں نے گجر نالے کی صفائی کے کام کا معائنہ کیا،اس موقع پر ڈاکٹرسیف الرحمٰن اور آفاق سعید نے افسران اور عملے سے کہا کہ صفائی مہم نمائشی طور پر نہیں بلکہ عملی طور پر کرنا ہوگی،انھوں نے کہا کہ ہر محکمے کو اپنے اپنے کام مستعدی سے ادا کرنا ہونگے۔



جس میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں پر گڑھوں کو بھرنا، پارکوں اور پلے گراؤنڈ کی مرمت، گرین بیلٹ اور چورنگیوں کی صفائی اور جھاڑیوںکی چھٹائی شامل ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ صفائی مہم کے دوران کیے گئے تمام کاموں کو روزمرہ کی بنیاد پر ریکارڈ پر لایا جا ئے،انھوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ گلیوں کو اپنے گھر کی طرح صاف رکھیں،سڑکوں پر گندگی نہ پھینکیں۔