بھارتی وزیر خارجہ کو مسلمانوں کے حق میں بیان مہنگا پڑ گیا

اب وقت آگیا ہے بھارت میں بسنے والے مسلمان نام نہاد خیر خواہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنیں۔ سلمان خورشید


INP March 19, 2013
اب وقت آگیا ہے بھارت میں بسنے والے مسلمان نام نہاد خیر خواہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنیں۔ سلمان خورشید فوٹو: فائل

بھارت کے پہلے مسلمان وزیرخارجہ سلمان خورشید کو بھارتی مسلمانوں کومتحد ہونے سے متعلق دیے گئے پیغام پرسخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سلمان خورشید نے یو پی حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے بھارت میں بسنے والے مسلمان نام نہاد خیر خواہ کے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنیں۔