- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
- صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی
- سی ایس ایس نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد رہی
- چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
- خاتون سے موبائل چھیننے والے کی بائیک پھسل گئی، شہریوں نے پکڑلیا
- چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی
- چار ماہ سے اسرائیل میں قید الشفا اسپتال کے معروف ڈاکٹر عدنان جاں بحق
- لاہور میں فری وائی فائی سروس کے مقامات کو دگنا کردیا گیا
- حافظ نعیم سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت
- شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق، دلہا سمیت 4 افراد گرفتار
- پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
- پی ایس ایل2025 کب ہوگا؟ اگلے ایڈیشن کیلئے نئی ونڈو کی تاریخیں سامنے آگئیں
- سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
- قطر امریکی دباؤ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار ہوگیا، اسرائیلی میڈیا
- کراچی؛ پیپلزبس سروس میں اسمارٹ کارڈ سے ادائیگی کا نظام متعارف
- محسن نقوی کی اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
- پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف
دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی ہم نے جعلی جہاد لڑا، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے اور اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’سینٹر اسٹیج ود رحمان اظہر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں واچ لسٹ میں ڈالنا امریکا کی بدنیتی ہے، ہمیں لسٹ میں ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکا ہمارے خلاف اپنے تمام ہتھیاراستعمال کرنا چاہتا ہے جب کہ بھارت میں اقلیتوں کے حوالے سے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں، وہاں گائے کا گوشت کھانے اور نیچی ذات والوں کو قتل کردیا جاتاہے، بھارت امریکا کے لیے سیکیورٹی پروائیڈر ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹرمپ درحقیقت بھارتی زبان بول رہے ہیں، وزیرخارجہ
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی، ہم نے جعلی جہاد لڑا، یہ جہاد امریکا کا تھا، جب بھی مشکل وقت آیا امریکا نے ہمیشہ ہمیں دھوکا دیا، امریکا کا کوئی بھی ایسا مطالبہ نہیں ہے جو ہم نے پورا نہ کیا ہوا، امریکا دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ جو انہیں کامیابیاں نہیں ملیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہے، امریکا اپنی ناکامیوں کاذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا چاہتا ہے جب کہ امریکا نے جن قوموں کو نشانہ بنایا وہ آج بھی زندہ ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے امریکا اپنےموقف بدلتا رہا ہے، اب امریکا افغانستان میں رہنا چاہتا ہے اور اس نے وہاں فوج بھی بڑھا دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔