خفیہ اطلاع پر ٹرک سے لاکھوں روپے کا گٹکا برآمد

نامہ نگار  پير 8 جنوری 2018
غیرملکی سگریٹ کے 228 کارٹن بھی ضبط،ملزم گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

غیرملکی سگریٹ کے 228 کارٹن بھی ضبط،ملزم گرفتار،مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوٹو: فائل

عمرکوٹ: پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران تلاشی ٹرک سے گٹکے سے بھرے ہوئے 17 لاکھ سے زائد ساشے تحویل میں لے لیے۔

شادی پلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیریجی موری پر ایک ٹرک روک کر دوران تلاشی ٹرک سے گٹکے سے بھرے 350 کارٹن، غیرملکی سگریٹ کے 228 کارٹن اورانڈین خشک گٹکے کے 17لاکھ سے زائد ساشے تحویل میں لے لیے۔

پولیس نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور عبدالحکیم ولد شادی خان اور عبداﷲ ولد عبدالصمد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔