سعودی عرب کا زائرین کو سیاحتی ویزے دینے کا بھی اعلان

ویب ڈیسک  پير 8 جنوری 2018
اسی سال بعد ازعمرے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا، شہزادہ سلطان بن سلمان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسی سال بعد ازعمرے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا، شہزادہ سلطان بن سلمان۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جدہ: سعودی عرب نے کہا ہے کہ مسلمان زائرین عمرے کی ادائیگی کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی حاصل کر سکیں گےجب کہ سیاحتی ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 دن ہو گی۔

جدہ کے سیاحتی اور ثقافتی ورثے کے ڈائریکٹر محمد العماری نے اعلامیہ جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مسلمان بعد از عمرہ کے ساتھ سیاحتی ویزہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب سعودی کمیشن کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے کہا ہے کہ اسی سال بعد ازعمرے سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کیا جائے گا جبکہ پہلے حصے میں 65 ممالک کو اس کی اجازت دی گئی ہے اور پھر بعد میں دوسرے ممالک کو اجازت دینے کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔