جائیکا کے تعاون سے چھوٹے منصوبے جلد مکمل کیے جائیںہاشم زیدی

ڈائریکٹر جائیکا نے اسٹیڈی رپورٹ پیش کردی،وفد کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے ملاقات


Staff Reporter March 21, 2013
ڈائریکٹر جائیکا نے اسٹیڈی رپورٹ پیش کردی،وفد کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے ملاقات فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی کو ساؤتھ ایشیا ڈپارٹمنٹ جائیکا جاپان کے ڈائریکٹر شہگیکی فوکوڈو نے کراچی میں محفوظ بیرونی سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی فراہمی سے متعلق جائیکا کی اسٹیڈی رپورٹ پیش کردی۔

جو جائیکا کے ماہرین نے مکمل کی ہے،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں جائیکا کے ڈائریکٹر شہگیکی فوکوڈو جائیکا کے سینئر ایڈوائزر ماساؤ ناگاسی،کیجی ایہارا،مشیر مالیات خالد شیخ، الطاف جی میمن، رشید مغل،مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی نے اس موقع کہا کہ کراچی میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے۔



جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ بیرونی سرمایہ کاروں کو کراچی میں مختلف منصوبوں کو شروع کرنے یا کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے ہر آسانی پیدا کرنے کیلیے تیار ہے انھوں نے کہا کہ کراچی میں جائیکا کے تعاون سے مختصر المیعاد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں جس میں ٹرانسپورٹ، انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے، سڑکوں اور ماحول کی بہتری کے منصوبے شامل ہیں۔