وفاقی کابینہ نے عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی


ویب ڈیسک January 10, 2018
عبدالمجید دستی گریڈ 22کے آفیسر ہیں،فوٹو:فائل

HANGU: وفاقی کابینہ نے سردار عبدالمجید دستی کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے موجودہ آئی جی اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر عبدالمجید دستی کو سندھ پولیس چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ عبدالمجید دستی گریڈ 22 کے آفیسر ہیں اور محکمے میں بطور سینئر افسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس انیس سو ساٹھ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا اے ڈی خواجہ کی جگہ نئے آئی جی کے لیے وفاق کو خط



واضح رہے کہ پی پی پی کی سندھ حکومت اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ میں کافی عرصہ سے شدید اختلافات چل رہے تھے۔ سندھ حکومت نے اے ڈی خواجہ کو کئی بار عہدے سے ہٹایا لیکن سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا تھا۔