متوقع بارشیں نکاسی آب کیلیے واٹربورڈ اور بلدیہ عظمیٰ مشترکہ کوشش کرینگے

ہنگامی صورتحال میں ایک دوسرے سے ہر ممکن تعاون کریں گے،محمد حسین سید


Staff Reporter August 08, 2012
ہنگامی صورتحال میں ایک دوسرے سے ہر ممکن تعاون کریں گے،محمد حسین سید۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: مو ن سو ن سیزن میں برساتی پانی کی نکاسی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی ادارہ فراہمی و نکاسی آب مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرینگے اور رین ایمرجنسی سینٹر میں دونوں اداروں کا عملہ اور مشینری ہمہ وقت موجود رہے گی۔

یہ بات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سیدنے کراچی میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے اور بارشوں کے دوران شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلیے منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی، اجلاس میںمینیجنگ ڈائریکٹر ادارا ہ فراہمی و نکاسی و آب مصباح الدین فرید ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی الطاف جی میمن ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز ڈاکٹر شوکت زماں، چاروں اضلاع کے چیف انجینئراور دیگر افسران موجود تھے۔