عید کے موقع پر پاکستانی گلوکار کی نئی البم ریلیز کرنے کی تیاریاں

میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد کو حکومت تحفظ فراہم کرے ، فنکار


Cultural Reporter August 08, 2012
میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد کو حکومت تحفظ فراہم کرے ، فنکار

گزشتہ کئی سال سے پاکستان کی میوزک انڈسٹری جس بحران سے گزررہی ہے اس میں بہتری لانے کے لیے ایک بار پھر سے کوششیں شروع کردی گئیں ہیںمیوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پائریسی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے فنکاروں کو تحفظ فراہم کرے بہت سے گلوکار جو کہ عید کے موقع پر اپنی میوزک البم ریلیز کرنا چاہتے ہیں وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں ان کی خواہش ہے

اگر حکومت غیر قانونی سی ڈی اور ڈی وی ڈی بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرے توہم اپنی البم ریلیز کرنے کو تیار ہیں ، انھوں نے کہاکہ اس انڈسٹری کو بچانے کے لیے حکومت کی سرپرستی ضروری ہے ، کراچی میںگلوکار سلیم جاوید،حسن جہانگیر، شازیہ خشک، فاخر، ارشد محمود، امجد صابری اور دیگر گلوکار عید کے موقع پر اپنے نئے میوزک البم تیار ریلیز کے لیے تیاری میں مصروف ہیں،ان فنکاروں نے بہت محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔

مقبول خبریں