فحش وڈیوز شیئر کرنے پر عرب خاتون کو ایک سال قید اور 75لاکھ روپے جرمانہ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جنوری 2018
مجرمہ نے مختلف ویب سائٹس پر کئی اکاونٹس بنارکھے تھے،فوٹو:انٹرنیٹ

مجرمہ نے مختلف ویب سائٹس پر کئی اکاونٹس بنارکھے تھے،فوٹو:انٹرنیٹ

ابو ظبی: متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں خاتون کو ایک سال قید اور 250.000 درہم (75لاکھ پاکستانی روپے) جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کی وفاقی عدالت نے عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پامالی کرنے اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم ٹہرایا ہے۔عدالت نے مختلف سماجی ویب سائٹس پر فحش مواد کرنے کی مجرمہ کو 250.000 درہم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ خاتون پر جرمانے کی رقم پاکستانی کرنسی میں 75 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن ’’حلال گوگلنگ‘‘ متعارف

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملکی سائبرکرائم  مجرمہ کی سوشل میڈیا پر ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی، مجرمہ نے مختلف ویب سائٹس پر کئی اکاونٹس بنارکھے تھے جسے وہ غیر اخلاقی مواد کی شیئرنگ کے لیے استعمال کرتی تھی، سائبر کرائم سیل نے مسلسل نگرانی کے بعد خاتون کو گرفتار کرکےاس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔